زرداری سے قائم علی شاہ اور اویس مظفر کی ملاقات ، دونوں کے معاملات طے

زرداری سے قائم علی شاہ اور اویس مظفر کی ملاقات ، دونوں کے معاملات طے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (خصوصی رپورٹ) سابق صدر اور پےپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سندھ کے وزیر بلدیات سید اویس مظفر نے یہاں دبئی مےں ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی اور دیگر صورتحال سے آگاہ کیا ذرائع کے مطابق اس موقع پر آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اور اویس مظفر کے درمیان معاملات طے کرا دئےے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اور وزیر اعلیٰ قائم علی کے درمیان بعض وزارتوں اور اختیارات کے استعمال پر کافی کشیدگی پائی جاتی تھی ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران سابق وزیر داخلہ اور سابق صدر کے معتمد خاص رحمان ملک بھی موجود تھے
ملاقات

مزید :

صفحہ اول -