کالعدم تحریک طالبان نے 24گھنٹے میں پشاور میں بھرپور حملے کی تیاری شروع کر دی

کالعدم تحریک طالبان نے 24گھنٹے میں پشاور میں بھرپور حملے کی تیاری شروع کر دی

پشاور(این این آئی)کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں بھرپور حملے کی تیاری شروع کر دی ہے ¾قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اہم ترین ذرائع نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ( ایف سی) اور پولیس چیک پوسٹس پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ یہ حملے اگلے 24 گھنٹے حملے شہر کے نواحی علاقوں اور قبائلی علاقوں کی میں کئے جائیں گے۔نمٹنے کیلئے سیکیورٹی اقدامات سخت کردیئے گئے ہیں اور ساتھ ہی وابستہ پوسٹس پرخصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ اس حملے کو ناکام بنایا جاسکے۔سیکیورٹی آفیشلز نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں اس سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

مزید : صفحہ اول