برطانیہ نے شامی مہاجرین کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا

برطانیہ نے شامی مہاجرین کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا

لندن (اے پی پی) برطانیہ نے شامی مہاجرین کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شام اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک گروپ نے پناہ کیلئے برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش مگر سرحدی سیکورٹی فورسز نے ان مہاجرین کو سرحد عبور کرنے سے روک دیا۔ 60 سے زائد شامی مہاجرین سمندری راستہ سے فرانس پورٹ پہنچے اور برطانیہ جانے کی خواہش ظاہر کی۔ فرانس اور برطانوی حکومت کے درمیان رابطہ کے باوجود انہیں اجازت نہیں مل سکی۔ برطانیہ نے کہا ہے کہ ان افراد کی چھان بین کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر