پاکستان اے اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین روزہ میچ کل شروع

پاکستان اے اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین روزہ میچ کل شروع

شارجہ( نیٹ نیوز) پاکستان اے اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ میچ کل شارجہ کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پاکستانی اے ٹیم عمر امین کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، احمد شہزاد، اظہر علی، فیصل اقبال، اسد شفیق، احسان عادل، احمد جمال، اکبرالرحمان، عثمان قادر، یاسر شاہ، صہیب مقصود، اعزاز چیمہ، عمران خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ کی قیادت کے فرائض گریم سمتھ انجام دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 سے 18 اکتوبر تک شیخ زید سٹیڈیم، ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی