بھارت سے بنگلہ دیش کو بجلی برآمد شروع کردی گئی،حکام
ڈھاکہ (اے پی پی)بھارت سے بنگلہ دیش کو بجلی برآمد شروع کردی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ برس بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت بھارت سے بنگلہ دیش کو ابتدائی طور پر 175 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔ بھارت کی جانب سے معاہدے کے تحت بجلی کی فراہمی 500میگاواٹ تک بجلی جائے گی۔ اس وقت بنگلہ دیش کے اندر اپنے بجلی گھروں سے 6ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ بنگلہ دیش میں کئی ایسے علاقے ہیں جو ابھی تک بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ بھارت، بنگلہ دیش بجلی درآمد کا منصوبہ 197 ملین ڈالرز کا ہے۔