فارمولا ون ریس کورین گراں پری کا فائنل راﺅنڈ آج ہوگا
لندن( نیٹ نیوز)سال کی چودہویں فارمولا ون ریس کورین گراں پری کافائنل راو¿نڈ آج کھیلاجائےگا۔رپورٹس کے مطابق ریڈبلزکے فارمولاون ورلڈ چیمپئین ڈرائیورسبیسٹین ویٹل نے پول پوزیشن میں فتح اپنے نام کی۔ انہوں نے مرسڈیزکے لوئس ہملٹن کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دےکرمسلسل تیسری پول پوزیشن حاصل کی ان ہی کےٹیم میٹ مارک ویبرتیسرےاوررومین گروسجین چوتھے نمبرپر رہے۔ 26 سالہ ویٹل جو لگاتاردوبار کورین گراں پری جیت چکے ہیں ہیٹ ٹرک کےلئے فیورٹ ہیں۔ ان کے اور فرننڈوالانسوکے درمیان 60 پوائنٹس کا واضح فرق موجود ہے۔ کورین گراں پری جیت کر وہ مسلسل چوتھی بارعالمی بارچیمپئین بننے کے مضبوط امیدواربن جائیں گے۔ کورین جی پی کے بعدفارمولا ون ریس میں صرف پانچ ریس رہ جائیں گی۔ عالمی چیمپئین سبیسٹین ویٹل نے کورین گراں پری میں پول پوزیشن حاصل کرکے حریفوں پر دھاک بٹھادی ہے۔