امریکی محکمہ دفاع نے اپنے چار سو ملازمین کو آئندہ ہفتے سے دوبارہ کام شروع کرنے کا حکم دیدیا

امریکی محکمہ دفاع نے اپنے چار سو ملازمین کو آئندہ ہفتے سے دوبارہ کام شروع ...

واشنگٹن (این این آئی) امریکی محکمہ دفاع نے اپنے چار سو ملازمین کو آئندہ ہفتے سے دوبارہ کام شروع کرنے کا حکم دیدیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے ایک خصوصی قانون کے تحت ان افراد کو دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی واضح رہے کہ وفاقی امریکی اداروں کی جزوی بندش سے کچھ دیر قبل ہی صدر باراک اوباما نے ایک قانون پر دستخط کیے تھے۔ ان چار سو افراد کو شٹ ڈاو¿ں کےساتھ ہی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔ اس دوران امریکی صدر باراک اوباما نے ری پبلکن پارٹی سے ایک مرتبہ کہا کہ وہ اداروں کی جزوی بندش کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : عالمی منظر