نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آجہوگی

نجم سیٹھی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آجہوگی

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائمقام چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن ڈی جی خان کے صدر احمد نواز خان نے دائر کی۔کیس کی سماعت کیلئے سات اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجم سیٹھی نے تاحال پی سی بی کے انتخابات کیلئے کوئی تیاریاں نہیں کیں جبکہ الیکٹوریل کالج بھی مکمل نہیں کیا گیا ۔نجم سیٹھی نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی