برطانوی حکومت کا آئندہ سال تین ہزار فوجیوں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ

برطانوی حکومت کا آئندہ سال تین ہزار فوجیوں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ

لندن (اے پی پی) برطانوی حکومت نے آئندہ سال تین ہزار فوجیوں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق حکومت نے آئندہ سال جنوری میں فوجی بجٹ میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تین ہزار فوجی اہلکاروں کو گھر بھیج دیا جائے گا۔ میڈیا کے مطابق حکومت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور موجودہ حالات میں مالی مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ سینئر فوجی افسران نے اتحادی حکومت کے اس فیصلہ پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ فیصلہ پر نظرثانی کرنا ہو گی۔

مزید : عالمی منظر