فاسٹ باﺅلر سٹیو ہارمیسن نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

فاسٹ باﺅلر سٹیو ہارمیسن نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

لندن( نیٹ نیوز)انگلش فاسٹ باﺅلر سٹیو ہارمیسن نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ، انہوں نے 63 ٹیسٹ میچز میں 223 وکٹیں حاصل کیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سٹیو ہارمیسن نے کہا کہ وہ کھیل کو جاری رکھنا چاہتے تھے مگر ان کا جسم مزید کھیلنے کا اجازت نہیں دے رہا، انہوں نے کہا کہ میری پہلے جیسے فٹنس نہیں رہی، فٹنس مسائل کی وجہ سے رواں سیزن ایک میچ بھی نہیں کھیل سکا۔ ہارمیسن نے کہا کہ وہ مزید کرکٹ نہیں کھیل سکتے اس لئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔ سٹیو ہارمیسن کا شمار انگلینڈ کے بہترین فاسٹ باﺅلرز میں ہوتا ہے، انہوں نے کئی مواقعوں پر انگلینڈ کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ 2005 میں انہوں نے ایشز سیریز میں 17 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کو سیریز جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 2004 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں، یہ ان کی بہترین باﺅلنگ ہے۔ ہارمیسن نے انگلینڈ کی جانب سے 63 ٹیسٹ، 58 ون ڈے اور 2 ٹی 20 میچ کھیلے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی