تھائی لینڈ کی فضائی کمپنی کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا
بنکاک (اے پی پی) تھائی لینڈ کی فضائی کمپنی نوک ایئر کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق اتوار کو نوک ایئر کا طیارہ شمال مشرقی صوبہ میں یودون تھانی کے ایئرپورٹ پر اترنے کے دوران رن وے سے پھسل گیا۔ یہ ایک چھوٹا طیارہ تھا جس میں 25 مسافر اور عملہ کے تین ارکان سوار تھے۔ جیسے ہی طیارہ نے لینڈ کیا اس کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی تاہم پائلٹ نے طیارہ پر قابو پا لیا اور بحفاظت گیٹ کے سامنے روکنے میں کامیاب ہو گیا۔ نوک ایئر نے بیان میں کہا کہ طیارہ میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔