اسلام آباد سے مری تک روڈ سائیکل ریس آج ہوگی

اسلام آباد سے مری تک روڈ سائیکل ریس آج ہوگی

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد سے مری تک روڈ سائیکل ریس آج منعقد ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے حکام کے مطابق ریس میں فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس حصہ لیں گے۔ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بریگیڈیر (ر) عارف محمود صدیقی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ ریس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی سپورٹس کے ڈائریکٹر بریگیڈیر غلام جیلانی ہونگے جوکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی