لاکھوں افراد سافٹ ویئرز کا استعمال کرتے ہیں ¾ سنوڈن کا دعویٰ

لاکھوں افراد سافٹ ویئرز کا استعمال کرتے ہیں ¾ سنوڈن کا دعویٰ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ادارے سی آئی اے نے خفیہ اطلاعات محفوظ کر نے والے سافٹ ویئر ز استعمال کر نے والے افراد کا ڈیٹا بیس جمع کر نا شروع کر دیا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی خفیہ کاروائیوں کا پردہ فاش کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیا کہ امریکی جاسوسی کے ادارے سی آئی اے نے اب ان افراد کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا ہے جو خفیہ اطلاعات محفوظ کرنے والے سافٹ ویئرز استعمال کرتے ہیں۔ سنوڈن کے مطابق سی آئی اے نے ان لاکھوں افراد کی مکمل معلومات اور ایڈرس جمع کئے ہیں جو خفیہ اطلاعات محفوظ کرنے والے سافٹ ویئر ٹور کا استعمال کر تے ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ یہ سافٹ ویئر امریکہ کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے کیونکہ اس کو استعمال کرنے والے افراد اس سافٹ ویئر کے ذریعے اپنی اطلاعات کو مخفی رکھ سکتے ہیں اور ان کے رابطوں کی معلومات بھی حاصل نہیں کی جاسکتی۔

مزید : عالمی منظر