جان مارٹن نے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جان مارٹن نے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو ( نیٹ نیوز) ٹاپ سیڈ جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں ڈیل پوٹرو نے ملوز راﺅنک کو شکست دی، یہ رواں سال میں ان کا تیسرا ٹائٹل ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے کینیڈا کے ملوز راﺅنک کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ڈیل پوٹرو کی جیت کا سکور 7-6 اور 7-5 رہا۔ ڈیل پوٹرو رواں سال میں اب تک تین اے ٹی پی ٹائٹل جیت چکے ہیں۔