میکس میرنی اور ہوریا ٹیکوا نے چائنہ اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

میکس میرنی اور ہوریا ٹیکوا نے چائنہ اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بیجنگ( نیٹ نیوز) چائنہ اوپن، بیلاروس کے میکس میرنی اور رومانیہ کے ہوریا ٹیکوا نے مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ فاتح جوڑی نے فیصلہ کن مقابلے میں اٹالین جوڑی فیبیو فوجینی اور آندریس سیپی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو یہاں نیشنل ٹینس سینٹر ، بیجنگ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز کے فائنل میچ میں بیلاروس کے میکس میرنی اور رومانیہ کے ہوریا ٹیکوا نے اٹلی کے فیبیو فوجینی اور آندریس سیپی کو بآسانی 2-0 سے مات دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا، میکس میرنی اور ہوریا ٹیکوا کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-2 رہا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی