آسٹریلوی ٹیم بھارت کے دورے پر آج نئی دہلی پہنچے گی

آسٹریلوی ٹیم بھارت کے دورے پر آج نئی دہلی پہنچے گی

 نئی دہلی ( نیٹ نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھارت کے دورے پر آج نئی دہلی پہنچے گی۔دورے کے دوران آسٹریلوی ٹےم واحد ٹی 20 اور سات ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 10 اکتوبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ سات ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو پونے میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 16 اکتوبر کو جے پور، تیسرا 19 اکتوبر کو چندی گڑھ، چوتھا 23 اکتوبر کو رانچی، پانچواں 26 اکتوبر کو کوٹک، چھٹا 30 اکتوبر کو ناگپور جبکہ ساتواں اور آخری ون ڈے میچ 2 نومبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی