ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ کے حوالہ سے بڑے تجارتی معاہدے پر دستخطوں کا امکان نہیں، ملائیشیا
کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشیا نے کہا ہے کہ رواں سال ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ کے حوالے سے بڑے تجارتی معاہدے پر دستخطوں کا امکان نہیں ۔ اتوار کو ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا کہ ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ کیلئے سال کے آخر تک کا وقت بہت کم ہے۔ دوطرفہ ملاقات کے بعد اپنے کینیڈین ہم منصب سٹیفن ہارپر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ملائیشیا کے وزیراعظم نے بتایا کہ پیر سے شروع ہونے والی دو روزہ ایشیائ۔بحرالکاہل اقتصادی تعاون سمٹ کے دوران بحث و مباحثہ میں اس امر پر غور کیا جائے گا کہ آیا ٹائم ٹیبل ممکن ہے یا نہیں۔ وزیراعظم نجیب نے کہا کہ ہمارے خیال میں رواں سال کے اختتام تک کا وقت بہت کم ہے اور اس مقصد کیلئے زیادہ وقت درکار ہے۔