ولادیمیر کلیچکو نے آئی بی ایف اور ڈبلیو بی او ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹلز کا کامیاب دفاع کر لیا

ولادیمیر کلیچکو نے آئی بی ایف اور ڈبلیو بی او ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹلز کا کامیاب ...

ماسکو( نیٹ نیوز) یوکرائن کے شہرہ آفاق باکسر ولادیمیر کلیچکو نے ڈبلیو بی اے، آئی بی ایف اور ڈبلیو بی او ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹلز کا کامیاب دفاع کر لیا۔ کلیچکو نے حریف روسی باکسر الیگزینڈر پووٹکن کو متفقہ فیصلے پر زیر کیا۔ ماسکو میں منعقدہ فائٹ میں کلیچکو اور الیگزینڈر کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم کلیچکو نے آخر دم تک ہمت نہ ہاری اور ساتویں راﺅنڈ میں انہوں نے الیگزینڈر پر تندوتیز مکوں کی برسات کر دی اور آخر کار انہیں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔ تین ججز نے متفقہ طور پر کلیچکو کو 119-104 پوائنٹس سے فتح یاب قرار دے دیا۔ الیگزینڈر اس مقابلے سے پہلے ناقابل شکست تھے۔ یوکرائنی باکسر ولادیمیر کلیچکو کی کل 64 مقابلوں میں سے 61 ویں فتح ہے۔ 51 مقابلوں میں انہوں نے حریف باکسرز کو ناک آﺅٹ کیا جبکہ صرف تین مقابلوں میں انہیں شکست ہوئی۔    

مزید : کھیل اور کھلاڑی