فلسطینیوں نے صیہونی فوج کی جانب سے داغے گئے آنسوگیس کے سینکڑوں شیلز میں پودے اگادیئے

فلسطینیوں نے صیہونی فوج کی جانب سے داغے گئے آنسوگیس کے سینکڑوں شیلز میں پودے ...

 غزہ (این این آئی) فلسطینیوں نے صیہونی فوج کی جانب سے داغے گئے آنسوگیس کے سینکڑوں شیلز میں پودے اگادیئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کے دارلحکومت رملہ کے جنوب میں واقع امن پسند مانے جانے والے گاو¿ں بل ان میں اسرائیل کی طرف سے داغے جانے والے آنسو گیس کے خولوں میں فلسطینیوں نے بیج ڈال کر پودے اگا لئے ہیں ۔ فلسطینی صحافی کھادی کے مطابق اسرائیل کی طرف سے داغے جانے والے آنسو گیس کے گولے جو فلسطینیوں کو مارنے کے لئے پھینکے جاتے ہیں وہ ان خولوں میں پودے اگا رہے ہیں کھادی نامی صحافی کا کزن 2009 میں سینے پر آنسو گیس کا شیل لگنے سے جاں بحق ہو چکا ہے ۔

مزید : عالمی منظر