چائنہ اوپن، ثانیہ مرزا نے مسلسل تیسری بار ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

چائنہ اوپن، ثانیہ مرزا نے مسلسل تیسری بار ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بیجنگ ( نیٹ نیوز) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے مسلسل تیسری بار چائنہ اوپن ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے ساتھی کھلاڑی کارا بلیک کے ساتھ مل کر ویرا دشوینا اور ارنٹیزا پیرا سینٹونجا کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق بیجنگ کے نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کے فائنل میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی دار کارا بلیک نے روس کی ویرا دشوینا اور اسپین کی ارنٹیزا پیرا سینٹونجا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، فاتح جوڑی کا سکور 6-2 اور 6-2 رہا۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا نے مسلسل تیسری بار چائنہ اوپن کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، رواں سال ان کی کارکردگی شاندار رہی اور اب تک پانچ ڈبلز ٹائٹل جیت چکی ہیں۔