امریکہ ¾عدالت کا گوانتانامو بے کی جیل میں نفسیاتی مسائل کے شکار ایک قیدی کی رہائی کا حکم

امریکہ ¾عدالت کا گوانتانامو بے کی جیل میں نفسیاتی مسائل کے شکار ایک قیدی کی ...

 

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں وفاقی عدالت کے ایک جج نے گوانتانامو بے کی جیل میں نفسیاتی مسائل کے شکار ایک قیدی کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق وکیل دفاع نے بتایا کہ ان کا مو¿کل شیزوفرینیا اور ذیا بیطس کا مریض ہے اور وہ اس قدر علیل ہے کہ کسی کےلئے خطرہ ثابت نہیں ہو سکتا۔ بتایا گیا کہ سوڈان سے تعلق رکھنے والا یہ قیدی 2002ء سے زیر حراست ہے۔ اس دوران اس پر کوئی مقدمہ بھی قائم نہیں کیا گیا۔ پچاس سالہ سوڈانی باشندے پر شبہ تھا کہ وہ القاعدہ کے لیے قاصد کا کام کرتا تھا۔

برطانیہ میں ان دنوں ایسے گھر خریدنے کو ترجیح دی جاتی ہے جہاں ہر طرف پھول ہی پھول ہیں سبزہ ہو ‘ شور شرابا نہ ہو بس سکون ہی سکون ہو برطانوی خواتین اپنی آنکھوں میں یہی سپنا سجائے ہوئے ایسے گھروں کی تلاش میں نکل پڑی ہیں جہاں انکے خوابوں کی تعبیر مل سکے ایک خاتون جس نے مضافاتی علاقے میں یہ مکان خریدا ہے اپنا سامان لیکر نئے مکان میں داخل ہو رہی ہے

مزید : عالمی منظر