فٹبا ل ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا جائزہ لینے کیلئے ٹاسک فورس قائم
لندن ( نیٹ نیوز )فٹبا ل ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا جائزہ لینے کے لئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔ٹاسک فورس ٹورنامنٹ کو جون جولائی سے سردیوں میں منتقل کرنے کی تجاویز پیش کرئے گی۔قطر میں 2022 ورلڈ کپ فٹبال کے انعقاد پر منڈلاتے سیاہ بادل چھٹنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔برطانوی ویب سائٹ کے مطابق فیفا قطر میں انتظامات اور منتظمین کی جانب سے کھلاڑیوں اور پرستاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے وعدوں سے مطمئن ہو چکی ہے۔البتہ اب یہ خدشات پیش کئے جارہے ہیں کہ شدید گرمی کی صورت میں کھلاڑیوں اور شائقین کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔قطر میں موسم گرما میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔فیفا کے اجلاس میں ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔جو ولڈ کپ کے لئے متبادل تاریخوں کو جائزہ لے گی اور دنیا کے اہم اداروں اور فٹ بال کی مقامی تنظیموں سے مشورے کے بعد تجاویز پیش کرے گی۔