اے ایف سی انڈر 19 چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کا پہلا میچ پاکستانی ٹیم کل کھیلے گی

اے ایف سی انڈر 19 چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کا پہلا میچ پاکستانی ٹیم کل ...

کراچی (آئی اےن پی)اے ایف سی انڈر 19 چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ کا پہلا میچ پاکستانی ٹیم کل کویت کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم گروپ سی 10 اکتوبر کو عراق اور 12 اکتوبر کو بنگلہ دیش سے مقابلہ کریگی۔ ٹیم میں محمد باسط امین، ثناء اللہ، زین العابدین، سحر علی، منصور خان (کپتان)، محمد ریاض، احسان اللہ، عبدالوحید، محسن علی، محمد بلال، محمد عثمان خان، ملک دلشاد احمد، صغیر (نائب کپتان)، محمد ذیشان، محمد بلال، عزیر، حافظ محمد حسن، حبیب الرحمن، محمد طاہر اور سید حسن مجتبیٰ شامل ہیں۔ ناصر اسماعیل چیف کوچ، محمد راشد معاون کوچ اور ندیم عبدالرحمن گول کیپنگ کوچ ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی