اٹلی، کشتی ڈوبنے کے بعد 111 لاشیں نکالی لی گئیں، 200کی تلاش جاری

اٹلی، کشتی ڈوبنے کے بعد 111 لاشیں نکالی لی گئیں، 200کی تلاش جاری

روم (اے این این) اٹلی کے ساحلی جزیرے پر تارکین وطن کی دریابر د ہونے والی کشتی سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ، 111 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساحلی جزیرے لیپما ڈوسا کے قریب افریقی تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے واقعہ کے بعد اٹلی کی فضا سوگوار ہے۔ریسکیو ٹیمیں اب تک 111افراد کی لاشیں نکال چکی ہیں جبکہ 200 کے قریب افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ لاشوں کی تلاش کا سلسلہ جو گزشتہ روزسمندر میں طغیانی کے باعث روک دیا گیا تھا،اب دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر