برطانوی پولیس نے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستانی عورت کو گرفتار کر لیا

برطانوی پولیس نے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستانی عورت کو گرفتار کر لیا

لندن(اے این این) برطانوی پولیس نے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستانی عورت کو حراست میں لے لیا۔ عورت پی آئی اے کی پرواز پی کے 757کے ذریعے لاہور سے لندن پہنچی تھی۔عورت کو طیارے کے اندر سے حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عورت کو ہیتھرو پولیس اسٹیشن پر رکھا گیا ہے جبکہ ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ عورت کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر