عامر اطلس سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل ملائیشیا روانہ ہونگے

عامر اطلس سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل ملائیشیا روانہ ہونگے

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی سکواش کھلاڑی طیب اسلم ملائیشیا رائل لیک سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کوالالمپور پہنچ گئے، عامر اطلس کل روانہ ہونگے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق رائل لیک سکواش چیمپئن شپ 7 سے 12اکتوبر تک ملائیشیاءمیں کھیلی جائے گی جس میں طیب اسلم کو چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راﺅنڈ جبکہ ایشین چیمپئن عامر اطلس کو مین ڈراز میں رکھا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایونٹ میں شرکت کیلئے طیب اسلم پہنچ چکے ہیں جبکہ عامر اطلس کل ملائیشیا جائیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی