اخوان المسلمون کو ملک میں کسی بھی قسم کے مظاہروں کے انعقاد سے باز رہنے کی ہدایت

اخوان المسلمون کو ملک میں کسی بھی قسم کے مظاہروں کے انعقاد سے باز رہنے کی ...

قاہرہ (این این آئی)مصر کی حکومت نے اخوان المسلمون کو ملک میں کسی بھی قسم کے مظاہروں کے انعقاد سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے کہ ملک میں امن وامان خراب کر نے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ پیغام گذشتہ روز ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے بعد جاری کیا گیا جن میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہو گئے اور پولیس نے 40 افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ معزول صدر مرسی کے حامیوں نے گذشتہ روز مظاہرے کئے تھے ۔مصر کی حکومت نے اخوان المسلمون کو ملک میں کسی بھی قسم کے مظاہروں کے انعقاد سے باز رہنے کی ہدایت کی کہ ملک میں امن وامان خراب کر نے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائےگی-

مزید : عالمی منظر