نووک نے نڈال کو شکست دیکر چائنہ اوپن ٹائٹل جیت لیا

نووک نے نڈال کو شکست دیکر چائنہ اوپن ٹائٹل جیت لیا

بیجنگ( نیٹ نیوز) سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے چائنہ اوپن مینز سنگلز ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔ جوکووچ نے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران چوتھی مرتبہ چائنہ اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ جوکووچ نے فیصلہ کن معرکے میں نڈال کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ چین میں اتوار کو کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں سربیا کے نوویک جوکووچ کا مقابلہ سپین کے رافیل نڈال سے تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے جوکووچ کا ساتھ دیا اور انہوں نے نڈال کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے زیر کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی