احمد شہزاد سچن ٹنڈولکر بن سکتاہے، شعیب اختر

احمد شہزاد سچن ٹنڈولکر بن سکتاہے، شعیب اختر

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ محمد حفیظ برائن لارا نہیں جو انہیں ڈراپ کرنے کے لئے اتنا سوچا گیا ،وہ اپنی ٹیکنیک بہتر کرکے دوبارہ جگہ ٹیم میں بناسکتے ہیں، احمد شہزاد سچن ٹنڈولکر بن سکتاہے۔وہ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کہ ا±نہیں لگ رہا تھا کہ حفیظ ڈراپ ہوں گے،ا±نہیں چاہیے کہ اپنی ٹیکنیک بہتر کریں وہ دوباری ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں۔سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاکستان سیریز ڈرا کرنے کی کوشش کرے گا ،ٹیم اسپن بولنگ پر ہی انحصار کرے گی،یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اٹیک بھی کوئی اسپنر ہی کررہا ہو۔شعیب اختر نے کہا احمد شہزاد پاکستان کا بیٹ ٹیلنٹ ہے وہ اگر اپنے ٹیلنٹ کو سمجھ لیں تو ویرات کوہلی ان کے آگے کچھ نہیں ،وہ پاکستان کا ٹنڈولکر بن سکتا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی