بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹور میچ بارش کی نذر

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹور میچ بارش کی نذر

چٹاگانگ( نیٹ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹور میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل 4 سے 6 اکتوبر تک تین روزہ پریکٹس میچ شیڈول تھا لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے ایک بھی دن کا کھیل ممکن نہ ہو سکا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے یہاں پہنچ چکی ہے اور وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 اکتوبر سے چٹاگانگ میں شروع ہو گا۔   

مزید : کھیل اور کھلاڑی