ایران ایک سال میں جوہری ہتھیار تیار کر سکتا ہے ¾ امریکی صدر براک اوباما

ایران ایک سال میں جوہری ہتھیار تیار کر سکتا ہے ¾ امریکی صدر براک اوباما

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایران ایک سال میں جوہری ہتھیار تیار کر سکتا ہے ¾ افغان جنگ کے اختتام کے بعد کچھ فوجی دستے وہیں تعینات رکھنے پڑینگے ۔ امریکی صدر نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے سفارتی مذاکرات پر کتنا سنجیدہ ہے اس کا فیصلہ دنیا کرے گی انکا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار سے دنیا کو شدید تحفظات ہیں۔باراک اوباما نے کہاکہ ایران کو جوہری ہتھیار کی تیاری میں ایک سال یا اس سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ افغانستان سے فوجی انخلا کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ 2014 میں افغان جنگ کے اختتام کے بعد وہاں سے مکمل فوجی انخلا کی بجائے کچھ دستے وہیں تعینات رکھنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ نیٹو فورسز کے افغانستان سے انخلا کے بعد افغان فورسز اپنے ملک کی خود حفاظت کریں۔افغانستان کے متعلق امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو انخلا کے بعد امریکی فوج کابل میں رکھنے کیلئے افغانستان سے معاہدہ ہوجائے گا اور معاہدے کے تحت کچھ فوجی کابل میں رہیں گے۔

مزید : عالمی منظر