جرمنی کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے ¾سکیورٹی سخت

جرمنی کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے ¾سکیورٹی ...

کابل (این این آئی)جرمنی کے وزیر خارجہ گیڈو ویسٹرویلے اور وزیر دفاع تھوماس ڈے میزیئر غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویسٹر ویلے اور ڈے میزیئر کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں نے بتایا کہ وزراءکا جہاز اتوار کی علی الصبح مزار شریف کے ہوائی اڈے پرلینڈا کیا۔ 2011ءسے لے کر اب تک ڈے میزیئر کا افغانستان کا یہ 13 واں دورہ ہے جبکہ ویسٹر ویلے 8 ویں مرتبہ افغانستان پہنچے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

مزید : عالمی منظر