ٹینس رینکنگ جاری‘ رافیل ندال پھر عالمی نمبر ایک بن گئے

ٹینس رینکنگ جاری‘ رافیل ندال پھر عالمی نمبر ایک بن گئے

بیجنگ( نیٹ نیوز)اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ نڈال دوسال بعد ٹینس کی عالمی رینکنگ میں نمبر ایک بن گئے۔بیجنگ میں جاری چائنااوپن ٹینس کے کوارٹرفائنل میں رافیل نڈال نے تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد اٹلی کے فیبیو فوگ نینی کو شکست دیدی۔فتح کے ساتھ رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ کو ہوا۔ پہلے سیٹ میں نڈال نے چاردو سےبرتری حاصل کرلی۔اس مرحلے پر ٹوماس برڈیچ کمر کی تکلیف کے باعث کھیل جاری نہ رکھ سکے اور مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔ فتح نے ناصرف رافیل نڈال کو چائنااوپن کے فائنل میں پہنچادیا بلکہ وہ دوسال بعد ٹینس عالمی نمبر ایک پوزیشن پر بھی فائز ہوگئے۔ موجودہ ورلڈ نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے رچرڈ گسکواں سے مقابلہ کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی