نابلس، فلسطینی کارکی ٹکر سے 2 اسرائیلی فوجی افسر زخمی

نابلس، فلسطینی کارکی ٹکر سے 2 اسرائیلی فوجی افسر زخمی

نابلس (اے این این) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس میں قائم ایک فوجی چوکی کے قریب کارکی ٹکرسے اسرائیلی فوج کے دو سینئر افسر زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی ویب سائٹ پراطلاع دی ہے کہ فلسطینی کار ڈرائیور نے دانستہ طور پر شمالی نابلس میں سبسطیہ فوجی چوکی کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے فوجی افسروں پر اپنی کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں دونوں فوجیوں کو گہرے زخم آئے ہیں۔ زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجی بارڈر فورس کے اہلکار بتائے جا رہے ہیں۔

 زخمی صہیونی فوجیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔ واقعہ کے بعد صہیونی فوجیوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتلاشی کی کارروائیاں شروع کردی تھیں تاہم مفرور کار اور اس کے ڈرائیورکی شناخت نہیں کی جاسکی اور نہ ہی کسی شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

مزید : عالمی منظر