یو اے ای میں ٹرننگ پچوں پر کھیلنے کیلئے تیار ہیں ‘گریم سمتھ

یو اے ای میں ٹرننگ پچوں پر کھیلنے کیلئے تیار ہیں ‘گریم سمتھ

شارجہ ( نیٹ نیوز)جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان گریم اسمتھ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امرات کی پچز ٹرن لیتی ہیں وہاں سعید اجمل ہمارے لئے اصل خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔شارجہ میں میڈیا سے گفتگو میں گریم اسمتھ نے کہا کہ پوری طرح فٹ ہو چکا ہوں پاکستان کے خلاف رنز کی بھوک مٹانے کے لئے بے تاب ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ڈومیسٹک میچوں میں اپنی فٹنس کا جائزہ لیاہے اب میں پاکستان کے خلاف چیلنج سے نمٹنے کے لئے بھرپور تیار ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان یو اے ای میں سخت حریف ثابت ہوگی۔پاکستان نے سابق سال انگلینڈ کو بھی وائٹ واش کیاتھا ہم ٹرننگ پچوں پر کھیلنے کو تیار ہوں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی