دنیا بھر میں میچ فکسنگ کا دھندہ 20 بھارتی بکیز چلا رہے ہیں،راشد لطیف

دنیا بھر میں میچ فکسنگ کا دھندہ 20 بھارتی بکیز چلا رہے ہیں،راشد لطیف

کراچی (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے 20 بھارتی بکیز کی فہرست جاری کر دی۔انہون نے کہا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا اینٹی کرپشن یونٹ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔دنیا بھر کے پہلے 20 بکیز میں سے بیشتر کا تعلق بھارت سے ہےانہوں نے کہا کہ دنیش،سوہان،وٹوو،منوج،جیتو،پنکی،جیتونو،نوین،کلب اشو،رمیش روی،راکیش،کوٹھاری مکیش گپتا، اور اشوک کلکتہ شامل ہیں۔راشد لطیف نے کہا کہ کہ آئی سی سی انو بھٹ کو اب تک گرفتار کیوں نہیں کر رہی۔اینٹی کرپشن یونٹ صرف ویڈیوز دکھانے ،لیکچرز دینے اور کھلاڑیوں کی نگرانی کرنے تک ہی محدود ہے

،راشد لطیف نے کہا کہ حال ہی میں بھارت میں متعدد بکیز کو پکڑنے والی سی بی آئی نے اپنی رپوٹ میں انو بھٹ کا نام تک نہیں لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی