روہن بوپنا اور ایڈورڈ راجر ویسلین نے رکو ٹین جاپان اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
فٹوکیو ( نیٹ نیوز) بھارت کے روہن بوپنا اور ایڈورڈ راجر ویسلین نے رکو ٹین جاپان اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ یہ بوپنا کا رواں برس دوسرا ڈبلز ٹائٹل ہے۔ بوپنا اور راجر نے فیصلہ کن معرکے میں جمی مرے اور جان پیئرز کی جوڑی کو شکست دی۔ جاپان میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے روہن بوپنا اور ان کے فرانسیسی جوڑی دار ایڈورڈ راجر ویسلین نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برطانیہ کے جمی مرے اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار جان پیئرز کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-4 سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔