این سری نواسن کے خلاف دائر پیٹیشن پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

این سری نواسن کے خلاف دائر پیٹیشن پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی سپریم کورٹ کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر این سری نواسن کے خلاف دائر پیٹیشن پر فیصلہ آج سنائے گی۔ سری نواسن 29 ستمبر کو بی سی سی آئی کے سالانہ اہم ترین اجلاس میں بلا مقابلہ بورڈ کے صدر منتخب ہوئے تھے.

، انہوں نے تیسری بار بی سی سی آئی کا صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا لیکن وہ سپریم کورٹ میں اپنی سماعت مکمل ہونے تک عہدے کا چارج نہیں سنبھال سکیں گے۔ سپریم کورٹ نے 30 ستمبر کو سماعت کے دوران نواسن کے خلاف دائر پیٹیشن پر فیصلہ 7 اکتوبر تک ملتوی کر دیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی