ایمچور گالف چیمپیئن شپ کا ایونٹ بنگلہ دیش کے نام

ایمچور گالف چیمپیئن شپ کا ایونٹ بنگلہ دیش کے نام

لاہور( سپورٹس ایمچور گالف چیمپیئن شپ کا انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ بنگلہ دیش نے جیت لیا ۔لاہورجمخانہ کلب میں ہونیوالی چیمپیئن شپ کے آخری روز انٹرنیشنل ٹیم ایونٹ میں محمد صابر نے میدان مار لیا انہوں نے 290 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ دوسری پوزیشن علی حئی نے حاصل کیااس ایونٹ میں چار ملکوں کے گالفرز نے شرکت کی جن کا تعلق افغانستان، سری لنکا ، ایران اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں اس موقع پر خواجہ پرویز سعید نے کہا کہ ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ثابت ہوا جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی