ڈاکٹر طارق ادریس فاﺅنڈیشن کے تحت”سیو دی آرگنز“پروگرام شروع

ڈاکٹر طارق ادریس فاﺅنڈیشن کے تحت”سیو دی آرگنز“پروگرام شروع

لاہور(پ ر)ڈاکٹر طارق ادریس فاﺅنڈیشن کے زیرِ اہتمام “سیود ی آرگنز“(Save The Organs)پرگرام کے تحت آگاہی پروگرام باقاعدہ شروع کردیاگیا ہے اس سلسلے میں آگاہی کا سلسلہ سکولوں سے شروع کیا گیا ہے جس میں بچوں کو یہ بتایا جاتا ہے کہ کس طرح انسان اپنے جسمانی اعضاءکی حفاظت کرسکتا ہے کہ بیماری یاآپریشن کی نوبت ہی نہ آئے ،دنیا بھر میں اس طرح کے پروگرام جاری ہیں جن کے بڑے حوصلہ افزاءنتائج برآمد ہوئے ہیں گزشتہ روز عظیم ٹرسٹ سکول ٹاﺅن شپ لاہور میں ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیاگیا جس کی صدارت سکول کی پرنسپل مسزعظیم الرحمن صدیقی جبکہ مہمانِ خصوصی کارکن مسز کنول علوی تھیں،اس موقع پر فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق ادریس نے بچوں کو لیکچر دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں صحت وصفائی سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے گردوں،پھیپھڑوں جگر اور دل کے امراض اور فیل ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے،ڈائیگسز سینٹرز اور دیگر علاج گاہیں اتنے مریضوں کو سنبھالنے سے قاصر ہیں انہوںنے کہاکہ اگر ہم بچوں میں یہ شعور اجاگر کردیں کہ وہ اپنے وائٹل آرگنز کی حفاظت کے لئے صحت و صفائی پرعمل کرین بازاری اور ملاوت زدہ کھانوں اور اشیاءسے گریز کریں تو ہماری قوم صحت مند اور ہسپتال ویران ہوسکتے ہیں، انہوںنے کہا کہ ہم اپنی فاﺅنڈیشن کے تحت وسیع پیمانے پر بچوں اور قوم میں یہ شعور اجاگر کرنے کے لئے کام کریںگے انہو ں نے کہا جن مریضوں کے اعضاءفیل ہوجائیں تو ان کے قریبی عزیز اپنے اعضاءکے عطیات انہیں دیں ایسا کرنے سے ان کی اپنی صحت پر کوئی اثر نہیں ہو گا،اوروہ بھی صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4