جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر تنویر الحسن زبیری فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر تنویر الحسن زبیری فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن کے صدر ...

لاہور (خبرنگار) لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر تنویرالحسن زبیری فیما کے مرکزی صدر برائے سیشن 2013-15 ءمنتخب ہوگئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کی 32سالہ تاریخ میں یہ اعزاز پہلی مرتبہ پاکستان کے حصے میں آیاہے ۔ حتمی نتائج کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر احسان کرمان(ترکی )نائب صدر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید (ملائیشیا) جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر اشرف جیدار (جنوبی افریقہ) سیکرٹری فنانس منتخب ہوئے فیما کے ایگزیکٹو کمیٹی اور ایڈوائزری کونسل کے انتخابات بھی مکمل ہوئے۔ فیما کے مستقل ممبرز ممالک کی تعداد 29 جبکہ 17ممالک ایسوسی ایٹ ممبرز ہیں۔الیکشن جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاو¿ن میں منعقدہ مسلمان میڈیکل تنظیموں کی نمائندہ جماعت فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن”فیما“ کے انتخابات منعقد ہوئے۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے ڈاکٹر تنویر الحسن زبیری کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی اعلی کارکردگی سے فیما میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4