حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت ابتر ہو رہی ہے، آفتاب لودھی
لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک انقلاب پروفےسر آفتاب لودھی نے گزشتہ تین ماہ مےں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں مےں مسلسل اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے مارے غرےب عوام خودکشیاں کر رہے ہیں جبکہ حکومت اپنا ماضی دہرا رہی ہے گزشتہ روز تحریک کے سنٹرل اےگزےکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت مےں قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا گیا لیکن موجودہ دور مےں بھی اقتصادی اقدامات سے معیشت بد سے بدتر ہو رہی ہے لوڈشیڈنگ سے قومی مصنوعات پہلے ہی مفلوج تھیں پٹرولیم مصنوعات ، بجلی اور خام مال کے نرخوں اور اب17 فےصد سیلز ٹےکس کے علاوہ 2فےصد جی اےس ٹی سے صنعت تباہ ہو جائے گی اور ملک بھارتی اور غیر ملکی اجناس کے لئے منڈی بن جائے گا، پروفےسر آفتاب لودھی نے کہا کہ دھڑا دھڑ اربوں روپے کےنوٹ چھپ رہے ہیں جبکہ8.33 بلین ڈالر کے مزید قرض لئے جا رہے ہیں جس سے پاکستانی روپیہ منفی مےں چلا جائے گا انہوں نے کہا کہ آئی ایم اےف کااےجنڈا معیشت اور انڈسٹری تباہ کر کے ملک کو دائمی غلام بنانا ہے پروفےسر آفتاب لودھی نے کہا کہ حکومت نے اپنی اقتصادی پالیسیاں تبدیل نہ کیں تو تاریخ خود کو دہرائے گی۔