حکومت ملک میں امن کے قےام کےلئے فوری اقدامات کرئے، مولانا امجد خاں

حکومت ملک میں امن کے قےام کےلئے فوری اقدامات کرئے، مولانا امجد خاں

لاہور (پ ر) حکومت ملک میں امن کے قیام کے لیئے فوری اقدمات کر ے اس حوالے سے قومی قیادت کے فیصلوں پر عمل کرے اور کسی بیرونی دباﺅاور ڈکٹیشن کو قبول نہ کرے بلو چستان کے حالات میں بیرونی ہاتھ کے حوالے سے قوم کو پوری صورتحال بتائے جے یو آئی امن کے قیام کے لیئے ہر سطح پر حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات مو لا نا محمد امجد خان نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر مفتی ابرار احمد ،مو لا نا تاج محمد ،ڈاکٹر ضیاءالرحمن ،قاری ثناءاللہ ،محمد افضل خان ،قاری امجد سعید اور دیگر مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گر دی کے خاتمے کے بغیر معاشی خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اے پی سی ملک میں امن کے قیام کے لیئے اہم فیصلے کیئے ان پر عمل در آمد سے ہی بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ جے یو آئی بلدیاتی انتخا با ت میں بھر پور حصہ لے گی اس حوالے سے مر کز نے صوبوں اور اضلاع کو تیا ریاں کر نے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی بلدیاتی انتخابات میں عوامی خدمت کے جذبے سے حصہ لے گی مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے اور جنرل سیلز ٹیکس کے نفاذ سے مہنگائی کا بد ترین سیلاب آیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4