پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ، چالانوں اور بھتہ وصولی کے خلاف عوامی رکشہ یونین کا احتجاجی دھرنا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ، چالانوں اور بھتہ وصولی کے خلاف عوامی ...

لاہور (خبر نگار) عوامی رکشہ یونین پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پھر سڑکوں پر نکل آئی۔ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی، رکشہ ڈرایﺅرز کی چالانوں پر ایل ٹی سی کو وارننگ، لاہور میں پرچی کے نام پر بھتہ وصولی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی رکشہ یونین نے گذشتہ روز بھی مطالبات کے حق میں لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

 اس پوقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی رکشہ یونین کے صدر مجید غوری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے سابقہ دور میں پرچی ٹیکس ختم کر دیا۔ ٹیکس اپ ایک مرتبہ پھت بھتہ خور متحرک ہو گئے ہیں۔ اور لاکھوں روپے روزانہ اپنی جیبوں میں ڈال رہے ہیں۔ انہوں وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے نوٹس لینے اور غریبوں کو لوٹنے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4