طب مفرد اعضاءکو قانونی حیثیت دلوائیں گے : حکیم محمد شفیع طالب قادری

طب مفرد اعضاءکو قانونی حیثیت دلوائیں گے : حکیم محمد شفیع طالب قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) طب مفرد اعضاء ایک حقیقی اور فطری طریقہ علاج ہے ۔ دنیا بھر میں لاکھوں معالجین اس کے تحت پیچیدہ اور لا علاج امراض کا علاج کر رہے ہیں حکومت سرپرستی کرے تو جدید طبی ٹیچنگ ہسپتال کا قیا م ممکن ہے ۔ جس میں طب مفرد اعضاء، ہومیو پیتھی اور ایلو پیتھی کے ماہر معالجین لا علاج مریضوں کاخصوصی علاج کریں گے ۔تاکہ ملک میں بڑھتے ہوئے مہلک امراض کا خاتمہ کیا جاسکے انہوں نے ایلو پیتھی طریقہ علاج کے ساتھ ساتھ طب ،ہومیو پیتھی اور دیگر متبادل طریقہ علاج سے استفادہ کرنے کی حمایت کی۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری ، حکیم محمد ثنا اللہ حلاج اور حکیم غلام فرید میر نے حکیمِ انقلاب طبی کونسل کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تما م طریقہ ہائے علاج کا مقصد بیماری میں مبتلا انسان کی بیماری کا تدارک ہے ۔ اور اسی مقصد کی تکمیل کیلئے سب کو ایک دوسرے کی تحقیقات سے فائدہ حاصل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈاکٹرز اور قابل کوالیفائیڈ حکیم اور محقق معالجین تیار کئے جائیں ۔طب میں ہونے والی ریسرچ کو مزید آگے بڑھایا جائے۔ اس سلسلہ میں قومی و بین الاقوامی سطح پر رابطے تیز کئے جائیں تاکہ صحت کے مسائل حل کئے جاسکیں ۔ اس موقع پر حکیم محمد افضل میو ، ڈاکٹر عاصم رفیق علی ،حکیم سید عارف رحیم ، حکیم ریاض الدین ، حکیم محمد رفیق ،حکیم یٰسین ، حکیم حامد رشید ، حکیم انور انجم ، حکیم صوفی محمد انور قادری، حکیم ےونس قادری ، طبیبہ رخسانہ ےونس، طبیبہ شمائلہ بیگ ، طبیبہ ہماء، حکیم سید مبارز رحیم ، حکیم محمد افضل فاروق ،ڈاکٹر محمد عابد اور حکیم محمد ساجد قادری بھی موجود تھے ۔