گھریلو استعمال کی اشیاءپر سیلز ٹیکس میں2فیصد اضافہ سے مہنگائی کا سونامی آئے گا،ناصر حمید خاں

گھریلو استعمال کی اشیاءپر سیلز ٹیکس میں2فیصد اضافہ سے مہنگائی کا سونامی آئے ...

لاہور(جنرل رپورٹر)تاجر رہنما وممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹس اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن ناصرحمید خاں نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے چار نوٹیفکیشن /ایس آر اوز جاری کرنے سے گھریلو استعمال کی الیکٹرانک اور گیس مصنوعات اور آٹو پارٹس پر سیلز ٹیکس میں2فیصد اضافہ مہنگائی کا سونامی لائے گا،آئی ایم ایف کے مطالبہ پر بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافہ کیا گیا تھا اب پھر دوسری بار سیلز ٹیکس میں اضافہ عوام پر بوجھ اور تجارتی سرگرمیوں میں کمی کا باعث ہے کیونکہ اشیاءمہنگی ہونے کی وجہ سے ان کی طلب کم ہوجائے گی۔

 انہوںنے کہاکہ تاجروں نے سیلز ٹیکس/ایس آراوز میں کمی کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے کمی کی بجائے اضافہ کردیا جس کاسارا کا سارا بوجھ عوام پر پڑے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4