نجی سکولوں کے پرنسپلز کی تربیتی ورکشاپ آج بہاولپور میں ہوگی
لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک نجی سکولوں کے پرنسپلز کی تربیتی ورکشاپ آج 7اکتوبر بروز سوموار کرافٹ بازار ہال نزد پرانی سبزی منڈی بہاولپور میں صبح 10منعقد ہو گی -ورکشاپ میں اکیڈیمک ڈویلپمنٹ یونٹ کے نمائندہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے حوالے سے لیکچر دیں گے -اس ورکشاپ کا مقصد پارٹنر سکولوں کو سالانہ بنیادوں پر منعقد کئے جانے والے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے طریقہ کاراور طالب علمو ںکی تیار ی کے حوالے سے بریف کرنا ہے -