اللہ تعالیٰ بند سے کوبار بار توبہ کرنے کا موقعہ دیتا ہے، پیر شاہ محمد قادری

اللہ تعالیٰ بند سے کوبار بار توبہ کرنے کا موقعہ دیتا ہے، پیر شاہ محمد قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (پ ر)اسماءالحسنیٰ فاﺅنڈیشن کے چیئرمین پیر شاہ محمد قادری نے ماہانہ محفل میلاد 359-B، فیصل ٹاﺅن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی خالص عبادت کا حق اسی وقت ادا ہوسکتا ہے کہ جب سجدے میں بندے اور اللہ کے درمیان کچھ اور نہ ہو ، جسم و روح کی ساری توجہ ذاتِ باری تعالیٰ کی طرف مرکوز ہو ، جسم اور روح کو اطمینان بھی اسی وقت حاصل ہوتا ہے کہ جب دل کی گہرائیوں سے اسے پکارا جائے ، پورے خلوص سے اس کے ہر حکم کی مکمل طور پر تعمیل کی جائے، اس کے احکامات کو بجا لانے کے لئے رائی برابر بھی کمی نہ کی جائے، مالکِ کائنات ہر شے پر محیط ہے اس کے قبضہ قدرت اور دسترس سے کوئی چیز بھی باہر نہیں ہے، مگر وہ بندے کو بار بار توبہ کرنے اور اپنی طرف رجوع کرنے کا موقعہ دیتا ہے، اس مہلت کو غنیمت جاننا چاہیے اسے راضی کرنے کے لئے اپنی ذات اور ہر خواہش کی نفی کر دی جائے ۔