پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی اہلیت سامنے آچکی ہے، قاضی احمد سعید

پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کی اہلیت سامنے آچکی ہے، قاضی احمد ...

لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کی اصلیت سامنے آ چکی ہے عوام پرپے در پے بجلی اور پٹرول بموں نے عوام سے کئے گئے کھوکھلے وعدوں کا پول کھول دیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے آتے ہی آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے اتنے قرضے لے لئے ہیں کہ عوام کا ان کے بوجھ سے سانس نہیں آ رہا، حکمران اپنی شاہ خرچیوں کو ختم کرنے کی بجائے عوام کا برگس نکال رہے ہیں پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا اقتدار سے باہر عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی، پیپلز پارٹی عوام کے جذبات کو ایوان اور ایوان سے باہر بھرپورطریقے سے ترجمانی کرے گی،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمان جماعت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4