اللہ تعالیٰ کی طرف سے حاجی کیلئے بڑا انعام بخشش ہے، علامہ میرا حسین شاہ

اللہ تعالیٰ کی طرف سے حاجی کیلئے بڑا انعام بخشش ہے، علامہ میرا حسین شاہ

لاہور(پ ر) اللہ تبارک و تعالیٰ کے پیاروں کی اداﺅں کو پورا کرنے والا ہی حاجی بن سکتا ہے جس کی ابتداءحجر اسود کو بوسہ دینے سے ہوتی ہے پھر سرکار دو جہاں ﷺ نے طواف کے پہلے تین چکروں میں رمل کرنے کا حکم کیا تو حاجی کورمل کے ساتھ ہی چکر لگانے پڑتے ہیں اسی طرح صفا ومروا کی سعی بھی حضرت ہاجرہؓ کی سنت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انجمن فدایان مصطفیٰ پاکستان ک زیر اہتمام منعقدہ فلسفہ حج و قربانی سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ منیر حسین شاہ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی اللہ تبارک و تعالیٰ کا مہمان ہوتا ہے جسے رب کائنات انعام و اکرام سے نوازتا ہے جس میں سے سب سے بڑا انعام اللہ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے حاجی کیلئے بخشش ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4